وفاقی حکومت عوام دوست بجٹ لانے میں ناکام ہوچکے ہیں‘ مولانا عبدالغفور حیدری

nothing br

Recent Posts

بجٹ میں عوام اسکیمات کرنے کی بجائے IMFکی استحصالی پالیسیاں شامل کئے‘مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی پیش نظر وفاقی حکومت عوام دوست بجٹ لانے میں ناکام ہوچکے ہے کیونکہ اس وقت ملک کو ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے عوام دوست معاشی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،بجٹ میں عوام اسکیمات کرنے کی بجائے IMFکی استحصالی پالیسیاں شامل۔ کئے ضرورت اس امر کی ہے۔ 50 سال سے آئی ایم ایف پالیسی کی تسلط سے مزدوروں اور ملازمین کا معاشی قتل سے نجات دلانا تھا لیکن اشرافیہ طبقہ کونوازنے کیلئے عوام کی امیدوں پرشب خون مارا گیاہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی دادرسی کیلیے حکومت بجٹ میں ریلیف نہیں دیا ہے مہنگائی پر قابو پانا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین زمہ داری تھی لیکن افسوس اس طرح نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ملکی معیشت ہمیشہ سے قرضوں اور بیرونی امداد کی محتاج رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی غلامانہ معاشی پالیسیاں قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا انہوں نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور اشرافیہ کو مزید امیر سے امیر ترین ہونے کا موقع دیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کو جب تک آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کی قرضوں سے نہیں چھڑائیں گے معاشی استحکام ایک خواب ہی رہے گا ملک قرضوں کے مزید بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔